ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں القاعدہ تنظیم کے ایک رہنما قاسم الریمی معروف ابو ہریرہ الصنعانی نے اپنے صوتی پیغام میں سعودی بادشاہ ملک عبد اللہ کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نظر میں آل سعود مرتد ہیں اور ان کا قتل کرنا جائز ہے۔ القاعدہ کے رہنما نے آل سعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے آل سعود تم یہودیوں کے ایجنث اور مسلمانوں کے دشمن ہو اور ہم تمہیں کیفر کردار تک پہنچائيں گے ابو ہریرہ الصنعانی نے اپنے 7 منٹ کے صوتی پیغام میں آل سعود کے قتل کو جائز قراردیا ہے اور سعودی بادشاہت کی نابودی کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی خاندان کو خائن اور مرتد قراردیا ہے ۔
ابو ہریرہ الصنعانی نے آل سعود کے فسق و فجورکو برملا کرتے ہوئے کہا ہے سعودی وزرات داخلہ کے سامنے احتجاج کرنے والی عورتوں کو کس جرم میں گرفتار کیا گياہے؟ یہ عورتیں تو اپنے عزیزوں کی آزادی کا مطالبہ کررہی تھیں۔ الصنعانی نے کہا سعودی عورتوں پر اٹھنے والے ہاتھ کو ہم کاٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی حکام بظاہر اسلامی احکام پر پابندی ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن درپردہ وہ شرابخوری اور عیاشی میں مشغول رہتے ہیں، بعض ذرائع آل سعود کو آل یہود کا ہمنوا قراردیتے ہیں۔ ............
/169